بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دھمکی دے دی
0daisnewshdMarch 05, 2019
یہ میرا وعدہ ہے کہ ہم گھر میں گھس کر ماریں گے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوربھارتی حکام پر پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کے اظہار کے باوجود تاحال جنگی جنون سوار ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں گھُس کر مارنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر احمد باد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں یہ تو الیکشنوالا کھیل ہے ، اپوزیشن یہ بتائے کہ جب ہم نے پہلے سرجیکل سٹرائیک کی تھی تبالیکشن کہاں تھے ؟ بھارتی وزیراعظم نے اتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میراوعدہ ہے کہ ہم گھر میں گُھس کر ماریں گے۔
کوئی بھی ملک ایسی تکلیف دہ صورتحال میں نہیں رہ سکتا جبکہ دہشت گرد 40 سال سے بھارت کے سینے میں گولیاں داغ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بم دھماکے کر کے بے گناہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے لیکن ووٹ بینک کی سیاست میں ڈوبے ہوئے لوگ قدم اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ مجھے سیاست اور کُرسی کی پرواہ نہیں ہے بلکہ مجھے اپنے ملک اور لوگوں کی فکر ہے۔
یاد رہے کہ 27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا اور اپنی حدود میں رہ کر ہدف مقرر کیے۔ پائلٹس نے ٹارگٹ کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دراندازی کا جواب دینے کے لیے بھرپور صلاحیت موجود ہے لیکن پاکستان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے اس کارروائی پر بھارتی فضائیہ کے 2 طیاروں نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پاکستان حدود میں داخل ہو گئے جس پر پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دونوں طیاروں کو مار گرایا ۔ جبکہ بھارتی فضائیہ کا جو طیارہ آزاد کشمیر کی حدود میں گرا اس کے پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا جسے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے فروغ کے لیے بھارتی حکام کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔