پاک بحریہ نے پاکستان کی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سُراغ لگایا اور بھارتی درانداز کی کوشش ایک مرتبہ پھر سے ناکام بنا دی۔ جس سے بھارت کو سمندری محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک بحریہ نے بھارتیآبدوز کا سُراغ لگایا تو بھارتی میڈیا نے نئی منطق پیش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتٹی وی چینل ٹائمز ناؤ پر بھارتی رپورٹر نے بتایا کہ بھارت کے نیول چیف نے سمندری راستے سے دہشتگردی ہونے کے امکانات ظاہر کیے تھے ۔
اطلاع تھی کہ پاکستان بھارتی بحریہ کے جہاز تباہ کرنے کے لیے سمندری راستے سے دہشتگردوں کو کشتیوں پر سوار کرکے بھیج رہا ہے جس کی وجہ سے بھارت نے اپنے دفاع میںبھارتی آبدوز کی مدد سے دہشتگردوں کو بھارت لانے والی کشتیوں کا سُراغ لگانے کے لیے یہ کارروائی کی۔
بھارتی رپورٹر نے کہا کہ گذشتہ روز بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بھی آپریشن جاری ہونے سے متعلق بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔