وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کانفرنس میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوگئے

ایرانی قیادت سے ملاقات کر کے پاک بھارت کشیدگی سے آگاہ، عمران خان کا پیغام بھی دینگے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدایران روانہ ہوگئے۔دورے میں شیخ رشید کی ایرانی صدر حسن روحانی اور روحانی پیشوا علی خامنائی سے بھی ملاقات ہوگی جس میں انہیں پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے ہیںجہاں ان کی ایرانی قیادت سے بھی ملاقات ہو گی ۔ شیخ رشید ایرانی قیادت کو پاک بھارت کشیدگی اورعالمی برادری سے رابطوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ شیخ رشید ایرانی قیادت کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امن کا پیغام بھی دیں گے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.